جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سخت اور مثالی سزا دینی ہوگی، وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان
تمام صوبوں میں جنگلات کے تحفظ میں کردار ادا کرنے والے محکمہ جنگلات کے ایماندار اور محنت کش افسران اور ان کے عملے کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی
جمعرات 2 جولائی 2015 20:42
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کے خلاف قومی سطح پر سخت اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں ملوث عناصر کو سخت اور مثالی سزا دینی ہوگی، تمام صوبوں میں جنگلات کے تحفظ میں کردار ادا کرنے والے محکمہ جنگلات کے ایماندار اور محنت کش افسران اور ان کے عملے کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔
وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ہسپتال میں داخل کہوٹہ تحصیل کے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اور ان کے دو ساتھیوں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماحولیاتی ماہر اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب ، وفاقی وزارت کے انسپکٹر جنرل فاریسٹ سید محمود ناصر اور وزارت کے دوسرے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
کہوٹہ تحصیل کے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسرارشاد اللہ گوندل جنگلات کی غیرقانونی لکڑی کی چوری کوناکام بنانے کے واقعے میں اپنے دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان پر جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث مافیا کے 21کارندوں نے اپنے سرغنہ نے کہوٹہ تحصیل کے سرکاری گھون جنگل میں اس وقت حملہ کیا جب انہوں ایک ٹریکٹر ٹرالی میں تین لاکھ روپے کی غیرقانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی جنگل سے باہر لے جانے سے روکی۔انہوں نے وزیر کو مزید بتایا کہ اس واقعے کی کہوٹہ تحصیل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر داخل کرادی گئی ہے ۔وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جنگلات کے سپاہیوں پر حملہ نہایت ہی افسوس ناک واقعہ ہے اور ان جنگلات کے دشمنوں کو کیفرِکردار تک پہنچاکر دوسرے لوگوں کے لیے مثال بنانا ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانی کٹائی میں ملوث مافیا کے خلاف ہمیں قومی سطح پر ملک کر جنگ لڑنا ہوگی جو ماحولیاتی بگاڑ کی اہم وجہ بن رہے ہیں اور اس سے لوگوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کے دشمن درحقیقت ہمارے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں اور ان کو ختم کرنا ہوگاورنہ ہمارے ماحولیاتی بگاڑ میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسے دشمنوں کے خلاف سخت جنگ کرنا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.