وفاقی تعلیمی بورڈ، اسلام آباد میٹرک کے نتائج کا اعلان 4 جولائی کو کرے گا

جمعرات 2 جولائی 2015 20:44

اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی تعلیمی بورڈ، اسلام آباد کے زیراہتمام مارچ، اپریل میں منعقد ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ امتحان 2015ء کے نتائج کا اعلان مورخہ 4جولائی بروز ہفتہ شام 07:00بجے کیا جا رہا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئرنگ محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

رزلٹ گزٹ کے آفس سے 6جولائی 2015ء کو دفتری اوقات کار میں دستیاب ہوں گے۔ متذکرہ بالا نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pkکے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعہ معلوم کرنے کے لئے امیدواران کو FB<space>Roll Numberلکھ کر 5050پر بھیجنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :