عید کی آمد کے ساتھ درزی خانوں میں ملبوسات کی سلائی کا سلسلہ زور پکڑ گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 20:44
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) درزی خانوں میں ملبوسات کی سلائی کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور دھاگے، نلکی بٹن کے ساتھ ساتھ کاج بٹن، رفو اور پیکو کا کام بھی تیز ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت میں عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے پہننے کی روایت انتہائی دلکش ہے، مرد اور خواتین ان مواقع پر نئے کپڑے خریدتے اور سلاتے ہیں جس کے باعث درزی خانوں میں عام دنوں کی نسبت کام کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور درزی خانوں پر کام بڑھنے سے کاج، بٹن، رفو، کڑھائی، پیکو اوورلاک مشینوں پر بھی کام بڑھ گیاہے جبکہ دھاگے نلکی بٹن، کالر، بکرم اور ان سلے ملبوسات کی خرید و فروخت کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، درزی خانوں پر عمومی طور پر ماہ رمضان میں کپڑوں کی بکنگ تیسرے عشرے تک جاری رہتی ہے اور درزی خانوں میں دن رات کام رہتا ہے، درزی خانوں کے مالکان نے اضافی مشینیں اور اضافی کاریگرز بھی بٹھائے ہیں جہاں پر کاریگر4سے 5مردانہ سوٹ سیتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.