جاپان کی حکومت فاٹا میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کو مالی معاونت فراہم کرے گی
جمعرات 2 جولائی 2015 20:44
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جاپان کی حکومت وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کو مالی معاونت فراہم کرے گی۔ جمعرات کو پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور پاکستان میں ایف او اے کے نمائندے بیٹرک ٹی ایون نے منصوبے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن بھی موجود تھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث فاٹا کی صورتحال خراب ہو گئی جس کے باعث 2لاکھ 60خاندانوں نے نقل مکانی بھی کی، فاٹا سیکرٹریٹ نے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اور آبادکاری کے لئے جامع منصوبہ بھی تیار کیا ہے جس کے تحت 2لاکھ 18ہزار سے زائد خاندانوں کو واپس اپنے آبائی علاقے میں بھیجنے کے انتظام کیے جا رہے ہیں، جاپان کی طرف سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کے منصوبے کا مقصد کرم اور خیبرایجنسی میں غربت میں کمی لانا اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنا ہے تا کہ وہاں کے مکینوں کو فصلوں، لائیوسٹاک، پولٹری اور فشریز کے شعبوں سے مستفید ہو سکیں، اس منصوبے سے 26ہزار سے زائد خاندان فائدہ حاصل کر سکیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.