وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز نے نوجوان ڈاکٹرکے قتل سے متعلق پی ایم ڈی سی کے صدر سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 2 جولائی 2015 20:45

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے یکم جولائی کو اخبارات میں پی ایم ڈی سی کی طرف سے لاکھوں روپے رشوت لینے اور نوجوان ڈاکٹر کے قتل سے متعلق شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور اس ضمن مین پی ایم ڈی سی کے صدر سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق چین سے ڈاکٹر بن کر آنے والے زبیر خان کے والد وارث خان کی جانب سے تھانہ نصیر آباد میں اپنے بیٹے کے قتل کے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کے کچھ ملازمین نے میرے بیٹے سے 15لاکھ روپے کے عوض پی ایم ڈی سی کا امتحان پاس کرانے کی رشوت لی اور بعد میں معاملات طے نہ پانے پر انہوں نے میرے بیٹے کو زہر دے کر قتل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :