پاکستان ہاکی میں تشکیل نو کی ضرورت ہے،قومی کھیل کو بچانے کی خاطر اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوں،اٹیکنگ ہاکی وقت کی ضرورت اور اہداف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی،منصور احمد
جمعرات 2 جولائی 2015 20:48
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہاکی میں تشکیل نو کی ضرورت ہے اور قومی کھیل کو بچانے کی خاطر میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، گرین شرٹس دفاعی ہاکی کھیل رہی ہے جبکہ اٹیکنگ ہاکی وقت کی ضرورت بن گئی ہے اور اب اہداف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔
تین مرتبہ کی اولمپک چیمپئن پاکستانی ٹیم کے آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز تک رسائی کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں لیکن اب اسے بیلجیئم میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہو گی اور اس کے بعد اسے اوشنیا کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی جیت کا انتظار کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
02 جولائی۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے سابق گول کیپر نے کہا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں برطانیہ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ہماری ٹیم کو تین بار اولمپک چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اس وقت مجھے کھیل کا وہ معیار نظر نہیں آ رہا، ہماری ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے جبکہ اٹیکنگ ہاکی وقت کی ضرورت ہے، کھلاڑی میچ کے دوران دباؤ کو ہینڈل کرنا نہیں جانتے جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیڈریشن قومی کھیل کو بچانا چاہتی ہے تو اسے تجربہ کار کوچ کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی چاہے وہ غیر ملکی کوچ ہی کیوں نہ ہو، اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط اور اپنے اعتماد کو ڈویلپ کرنا ہو گا، اس کے علاوہ ہمارے گول کیپنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی خصوصی طور پر توجہ کی ضرورت ہے اسلئے میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوںمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.