منشیات فروشی،ناجائزاسلحہ رکھنے واشتہاری مجرمان سمیت45افرادگرفتار

جمعرات 2 جولائی 2015 20:56

ملتان ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ملتان پولیس نے منشیات فروشی ناجائزاسلحہ رکھنے اوراشتہاری مجرمان سمیت45افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بہاؤالدین زکریا نے ملزم سرفراز سے 250گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ظفر سے 30لیٹر شراب، 1ڈرم لہن اور ایک چالو بھٹی شراب اور ملزم ریاض سے 22لیٹر شراب، 1ڈرم لہن اور چالو بھٹی شراب جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم سلیم سے 30لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات در ج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم امیر عباس سے ڈبل بیرل بندوق،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اجمل سے ریوالور 32بور،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد بوٹا سے پسٹل 30بور معہ 5گولیاں جبکہ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم مجاہد حسین سے پسٹل 30بور معہ 7گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس ضلع ملتان نے 37اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا جن میں سے 16ملزمان سنگین نوعیت کے ہیں۔2اشتہاری مجرمان ٹاپ 10کیٹگری کے جبکہ آئی جی پنجاب کی جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست کے 9اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :