وزیرخزانہ کا ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثے میں پاک فوج کے افسران واہلکاروں کی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس اورتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملک وقوم کابہت بڑانقصان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوانہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ٹرین حادثے میں پاک فوج کے افسران اوران کے عزیزاقارب کی جانوں کاضیاع ایک المناک واقعہ ہے جسپرہرآنکھ اشکبارہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ اﷲ تعالی سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے لواحقین کوصبرجمیل اورزخمیوں کیلئے تندرستی دعاکریں۔