مسلح افواج کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے،وزیرداخلہ پنجاب
متعدد دہشت گردوں کے بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ سے روابط بھی سامنے آئے ہیں،پنجاب میں کرائم ریٹ میں15سے 38فیصد تک کمی واقع ہوئی ممکنہ سیلاب ،بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں، تمام اضلاع کے ڈی سی او فلڈ پلان کے مطابق ریلیف کیمپوں کے قیام کیلئے جگہوں کا انتخاب کریں ،متاثرین سیلاب کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا،سیالکوٹ میں کرنل (ر ) شجاع خانزادہ کااجلاس سے خطاب
جمعرات 2 جولائی 2015 21:20
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور مسلح افواج کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے نتیجے میں زیادہ تر دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ دہشت گرد راہ فرار اختیار کرنے پر مجبورہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے جولازوال قربانیاں پیش کیں ہیں اس پر پوری قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب سے اب تک 4ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار کئے جاچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق تحریک طالبا ن اور مذہبی انتہا پسند گروہوں سے ہے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ سے روابط بھی سامنے آئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.