توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ایرانی پیشکش سے فائدہ اٹھا یاجائے‘وسیم اختر /نذیر احمد جنجوعہ
کچھ طاقتیں غیر ملکی ایجنڈے پر قومی مفاد کے منصوبوں کومتنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہیں‘جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 2 جولائی 2015 21:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کے بیان کہ”پاکستان کوایک ہزار میگاواٹ بجلی فوراً فراہم کرسکتے ہیں،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کااپناکام مکمل کرچکاہے“پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہمیں امریکہ کے ایجنٹ حکمران ملے ہیں جو صرف ایک فون کال پر اپنی خارجہ وداخلہ پالیسیوں کوتبدیل کرلیتے ہیں۔
عوام دوست،مخلص اور محب وطن قیادت کے فقدان نے ہمیں غلامی کی پستیوں میں گرادیا ہے۔آج قائداعظم کاپاکستان عاقبت نااندیش فیصلوں اور حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف امریکہ اور بھارت کی چال بازیوں سے باہر نکل کر چین،ترکی اورایران کے ساتھ تعلقات کومضبوط بنائیں تاکہ خطے میں بھارت کی بالادستی کاخواب اور اس حوالے سے امریکی عزائم کاراستہ روکاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے حکمران دوستوں اور دشمنوں میں فرق نہیں کریں گے ملک میں امن قائم اور عوامی مسائل کاحل ممکن نہیں ہے۔ساری دنیا جاتی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے ”را،موساد اورسی آئی اے“ہے۔اتحادویکجہتی اوردانشمندانہ فیصلے ہی ملک وقوم کواس بھنور سے نکال سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایران ہمارادوست ملک ہمسایہ برادرملک ہے اور اس نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ پیشکش کی ہے مگر ہماری حکومت امریکہ سے خوف کے مارے ایران سے بجلی حاصل نہیں کررہی۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل بغیر کسی بیرونی دباؤ کے مکمل کی جائے۔اقتصادی راہداری منصوبے پربھی جلد ازجلد کام شروع ہوناچاہئے۔مزیدبرآں ایران سے سستی بجلی کے حصول کوبھی ہمیں اپنی اولین ترجیح میں رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر ملکی ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے قومی مفاد کے منصوبوں کومتنازعہ اورناکام بنانے کی کوششیں کررہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.