کوئٹہ، پیپلز پارٹی نے ماضی میں قربانیاں دیکر ملک میں جمہوریت کو پنپنے کا موقع فراہم کرتی رہی ہے ،محمد اسماعیل زہری

جمعرات 2 جولائی 2015 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پیپلز پارٹی خضدار کے صدرمحمد اسماعیل زہری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ایک قوت اور ایک حقیقت ہے جس نے ماضی میں قربانیاں دیکر ملک میں جمہوریت کو پنپنے کا موقع فراہم کرتی رہی ہے آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنے اس مشن اور عزم پر کاربند رہ کر جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے قائد ین اور کارکنوں نے اپنے خون کا دیا جلا کر اس ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی پر مرمٹنے پر تیار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے ۔ کارکنوں میں اس سے زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے قوم دیگر جماعتوں سے مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہی ہے۔ ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے صرف پیپلز پارٹی ہی باہر نکال سکتی ہے ۔ شہیدذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں کارکنوں و قائدین نے سمجھوتہ سے زیادہ شہادت کو ترجیح دیکر آنے والی نسلوں کے لئے تاریخ رقم کردی ۔ پیپلز پارٹی کے جیالے اس تاریخ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔