Live Updates

نہ صرف رمضان المبارک بلکہ عام دنوں میں بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا جائے،صوبائی وزیرخوراک حاجی قلندر خان لودھی کی محکمہ خوراک کو ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2015 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) خیبرپختونخواکے وزیرخوراک حاجی قلندر خان لودھی نے محکمہ خوراک کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نہ صرف رمضان المبارک بلکہ عام دنوں میں بھی اشیائے خوراک کی قیمتوں اور معیار کو ذاتی نگرانی میں چیک کرائیں جبکہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں، ملاوٹ کرنے والوں اور ناقص اشیاء بیچنے والے تاجروں اور دکانداروں کی عبرتناک سرزنش کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کی عید جیل میں گزرنی چاہئے اور تب تک انہیں دور دراز کے جیلوں میں رکھا جائے تاکہ انہیں اپنے گھناؤنے جرم کا اچھی طرح احساس ہو اس کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی ٹاؤن، بورڈ بازار، فیز تھری پشاور، پبی، نوشہرہ، جہانگیرہ اور اکوڑہ خٹک کے بازاروں اور مارکیٹوں پر اچانک چھاپوں کے دوران کیا چھاپوں کے دوران محکمہ خوراک اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حکام اور انسپکٹروں کے علاوہ مقامی تاجر و دکاندار برادری کے نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے وزیر خوراک نے معائنے کے دوران بعض جنرل سٹوروں میں ناقص غذائی اشیاء اور زائد میعاد جوس برآمد ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکے مالکان کو گرفتار کرنے، بھاری جرمانہ عائد کرنے اور نگرانی کا عمل زیادہ سخت بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ فرضی گاہکوں کے ذریعے ہر بازار میں اجناس کے نرخوں اور معیار کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب د کانداروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہونی چاہئے حاجی قلندر لودھی پشاور اور نوشہرہ کے دونوں اضلاع میں بازاروں کے دورے کے دوران گوشت، سبزی ، پھلوں اور دیگر غذائی اجناس کا معیار اور نرخ خود معلوم کرنے کے علاوہ گاہکوں سے بھی معلومات حاصل کرتے رہے اور کئی دکانداروں کو اس بناء دھر لیا گیا کہ وہ صوبائی وزیر کو اشیاء کا ریٹ تو صحیح بتاتے مگر جب گاہک کا کیش میمو چیک کیا جاتا تو کافی فرق ہوتا صوبائی وزیر نے بعض دکانوں میں نرخنامے اویزاں نہ ہونے یا چھپا کر رکھنے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نرخنامے نمایاں جگہ اویزاں نہ کرنے والے دکانداروں اور جنرل سٹور مالکان کو اشیاء چیک کئے بغیر گرفتار اور جرمانہ کیا جائے تاکہ انہیں صارفین کے حقوق کی اچھی طرح سمجھ آ سکے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :