وزیراعظم نے معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ دارکے الیکٹرک کیخلاف کسی کاروائی کا اعلان نہ کر کے عوام کو مایوس کیا ،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری

جمعرات 2 جولائی 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر عبد الماجد اور عثمان شریف سے کراچی میں سانحہ ہیٹ اسٹروک میں 12سو سے زائد ہلاکتوں اور بجلی و پانی سے محروم 2کروڑ شہریوں کی حالت زار پر حکمرانوں کا رویہ انتہائی افسوناک ہے ۔وزیرِ اعلی ٰتو ہلاکتوں کو معمولی قرار دے رہے تھے ،مگر وزیرِ اعظم نے بھی ذمہ داروں کے کڑے احتساب کے اعلان کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ دارk(قاتل) الیکٹرک کے خلاف کسی کاروائی کا اعلان نہ کر کے عوام کو مایوس کیا ہے ۔اس وقت رمضان المبارک کے مہینے میں بھی کراچی کے 2کروڑ شہری بجلی و پانی کے انتظار میں راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سحری اور افطاری کے اوقات میں طویل بجلی بندش نے تراویح اور عبادات سے محروم کر دیا ہے ۔وزیرِ اعظم نے ملک کی معاشی حب کے لیے صرف چار گھنٹے نکالے فوٹو سیشن کیااور چلے گئے ۔

kالیکٹرک کی ناقص کار کردگی کے سبب لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں ۔kالیکٹرک کے غیر ملک ذمہ داروں نے چارج سنبھالنے میں KESEکے ہزاروں مزدور اور تربیت یافتہ ملازمین کو بے روز گار کیا ۔کاپر وائر بیچ کر سلور وائر سسٹم فروغ دیا ۔جس کا بھرم 21جون سے آنے والے بحران میں سامنے آگیا ۔kالیکٹرک نے پہلے کراچی کے شہریوں کا معاشی قتلِ عام کیا تھا مگر اب اس کے ہاتھ 12سو سے زائد معصوم شہریوں کے خون سے آلودہ ہیں ۔ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ kالیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف قتل کی FIRدرج کی جائیں ۔حکمرانوں نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کی تو احتجاجی تحریک چلا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :