وزارت پانی وبجلی نے بجلی کے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی  نادہندگان کو ادائیگی کیلئے آخری موقع فراہم کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت پانی وبجلی نے بجلی کے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی ہے اور نادہندگان کو ادائیگی کے لئے آخری موقع فراہم کیا جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی بلوں کے نادہندگان کو اپنے ذمے واجبات فوری ادا کردینے چاہئیں،30 جون2012ء تک کے واجب الادا بلزکی 31جولائی2015ء تک ادائیگی پر 30فیصد، 31اگست تک ادائیگی پر25فیصد اور30 ستمبر تک ادائیگی پر 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی  اس کے بعد ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کی فہرست یکم اکتوبرکو کارروائی کیلئے نیب کے سپرد کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :