بنوں،سیکورٹی فورسز نے تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا

میرزئیل چیک پوسٹ کے قریب نصب دھماکہ خیزبارودی مواد ناکارہ بنادیا گیاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 2 جولائی 2015 22:00

بنوں(ان لائن) سیکورٹی فورسز نے تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا میرزئیل چیک پوسٹ کے قریب نصب دھماکہ خیزبارودی مواد ناکارہ بنادیا گیاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایف آربنوں کے میرزائیل سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ندی میں مشکوک لفافہ پڑا ہواتھا جس پر مقامی لوگوں کی نظرپڑی جنہوں نے فوری طور پر سیکورٹی فورسز کواطلاع دی سیکورٹی فورسز اوربم ڈسپوزل یونٹ موقع پرپہنچی اور مشکوک لفافہ سے دھماکہ خیز بارود برآمد کرلی جس کے ساتھ تاریں لگی ہوئی تھی انتہائی حکمت عملی سے بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کوناکارہ بنادیا دھماکہ خیزبارودی مواد کاوزن 2کلوگرام بتایا گیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر شمالی وزیرستان متاثرین خاندانوں کی واپسی کیلئے چیک پوسٹ قائم کیاگیا ہے`

متعلقہ عنوان :