شمالی وزیرستان بکاخیل کیمپ فائرنگ سیجاں بحق افراد کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے اورزخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے گئے

جمعرات 2 جولائی 2015 22:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان بکاخیل کیمپ فائرنگ واقعہ کے جاں بحق افراد کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے اورزخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے گئے یہ امدادی رقوم پاک فوج کی طرف سے دی گئی گذشتہ شب بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ میں ایک جرگہ زیرصدارت بریگیڈئرمختیار منعقد ہوا جرگے میں کرنل رفیق،اے پی اے شمالی وزیرستان ظہیرالدین کے علاوہ اُتمانزئی کے مشران ملک نصراللہ خان ،پیرعاقل شاہ ،کلیم اللہ ،مولاناعبدالقادرحقانی،احمدسعیداوردیگرمشران نے شرکت کی جرگے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور پاک فوج کی طرف سے جاں بحق افرادکے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے گئے جرگیاے پی اے ظہیرالدین بابرنے بتایاکہ حکومت کی طرف سے آج بروزجمعہ جاں بحق افراد کو مزید پانچ پانچ لاکھ روپے اورزخمیوں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :