بنوں،شمالی وزیرستان عیدک داؤڑ قبیلے کے196متاثرہ خاندن امدادی رقوم لیکر گھروں کو روانہ

جمعرات 2 جولائی 2015 22:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)شمالی وزیرستان عیدک داؤڑ قبیلے کی متاثرین خاندانوں کی واپسی کاعمل دوسرے روز بھی جاری ،دوسرے روز196متاثرین خاندانوں کو امدادی رقوم دیکر اپنے گھروں کو روانہ کردیئے گئے حکومت کی طرف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران کلیئر شدہ علاقوں میں نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین خاندانوں کو واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد تحصیل سپین وام کے میرالی بوبلی ششی خیل وزیرقبیلے کے متاثرین خاندانوں کو اپنے گھروں کو پہنچایا جس کے بعد داؤڑقبیلے کے مشران نے واپسی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ سے جرگے شروع کئے جبکہ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے اورجرگے بھی ہوئے جس کے بعد حکومت نے عیدک داؤڑ قبیلے کے متاثرہ خاندانوں کو واپس اپنے گھروں کو بھیجنے کافیصلہ کیا اور پولٰیٹیکل انتظامیہ نے عیدک قبیلے کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی رجسٹریشن قوم کے مشران کے ذریعے کرائی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعدگذشتہ روز ایف آر بنوں کے میرزائیل سیکورٹی چیک پوسٹ پر قائم واپسی چیک پوسٹ سے دوسرے روز عیدک داؤڑ قبیلے کے 196خاندانوں کو جو 211مرد 297 خواتین اور322بچوں پرمشتمل تھے واپس گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں سیکورٹی فورسز کے سخت سیکورٹی میں واپس اپنے گھروں کو روانہ کیا اس موقع پر ہرخاندان کو 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کرایہ کیلئے دیئے گئے جبکہ 25ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ کی شکل میں امدادی رقم دی گئی اوراشیاء خوردنوش کاامدادی پیکج بھی دیا گیا اس موقع پر گھروں کو واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کی خوشی قابل دید تھی اور اُنہوں نے اس بات پر بھی انتہائی خوشی کااظہار کیا کہ وہ عیدالفطر اپنے گاؤں میں منائیں گے