مولوی محمد میر کے گھر پر چھاپہ چادروچاردیواری کی پا مالی نہیں پشتون واسلامی روایات کے منافی عمل ہے،عبدالخالق

مدارس اورعلماء کرام کے گھروں میں چھاپے مارنا صوبائی حکومت کی کارستانی ہے، صوبائی حکومت نے انتقامی کاروائیاں بند نہیں کیں تو جے یوآئی شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر کے کوئٹہ چمن بین لاقوامی شاہراہ کو بلاک کردیں گے،پریس کانفرنس

جمعرات 2 جولائی 2015 22:04

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء مولوی محمد میر کے گھر پر چھاپہ مارنا صرف چادروچاردیواری کی پا مالی نہیں بلکہ پشتون واسلامی روایات کے منافی عمل ہے ایف سی اہلکاروں نے گھر سے خواتین کے زیورات ،36عددبرقی سولر شمسی ،کئی بیٹریاں اور دوافراد کوبھی ساتھ لے گیانااہل صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے خاطر علماء کرام کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں مدارس اورعلماء کرام کے گھروں میں چھاپے مارنا صوبائی حکومت کی کارستانی ہے اگر صوبائی حکومت نے انتقامی کاروائیاں بند نہیں کئے تو جے یوآئی بطور احتجاج شٹرڈاؤن ہڑتال اعلان اورکوئٹہ چمن بین لاقوامی شاہراہ کو بلاک کردیں گے یہ باتیں جمعیت علما ء اسلام تحصیل چمن کے امیر مولانا عبدالخالق نے ہنگامی پریس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حلقہ امیر مولوی عبداللہ ، حاجی محمد نور پہلوان ،حافظ عزیزاللہ عزیزی ،حاجی محمدکریم ،قاری محمداعظم ودیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت جیسے وجود میں آئی تو صوبے میں علماء کرام ، سیاسی و قبائلی شخصیات کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،اغوابرائے تاوان ،ڈکیتی ودیگر وارداتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے قوم کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کے امیدوں پر پانی پھیردیا بدامنی اورلاقانونیت عروج پر ہے عوام پر نام نہاد قوم پرست ومفاد پرست ٹولہ کا اصل چہرہ عیاں ہوچکا ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ،جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ فعل سے جمعیت کے کارکن مرعوب نہیں ہوں گے جمعیت علماء اسلام نے ملک کی سا لمیت وبقاء کے خاطر بے پناہ قربانیاں دی رکھی ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے جبکہ علماء کرام انبیا ء کرام کے وارث ہے انہوں نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایف سی اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کریں بصورت دیگرجے یوآئی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کریں گے ۔