صوبائی حکومت معاملات کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

قبائلی رہنماء کوشہر کے وسط سے اغوا کر لیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے انتظامیہ رہنماء کی بازیابی میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہیشہری مکمل طورپراغواء کاروں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے کہی بھی حکومت اورضلعی انتظامیہ کی رٹ نہیں ہے

جمعرات 2 جولائی 2015 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں بلوچ قومی تحریک کے ممتازسیاسی رہنماء مورخ،دانشورملک سیددہوارمرحوم کے پوتے ملک عنایت اللہ دہوارکی اغواء الائیڈبینک لوڑکاریز برانچ بینک کی شفٹ کرنے ،سوئی سدرن گیس کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کومستقل نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی بلوچستان کے معاملات کوبہتراندازمیں حل کرنے میں صوبائی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کے نااہل اورغلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں کے عوام کی مسائل اورمشکلات میں اضافہ ہوتاچلاآرہاہے جوکہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی منہ بولتاثبوت ہے بیان میں کہاگیاکہ گزشتہ تین روزسے مستونگ میں ممتازقبائلی رہنماء کوشہرکی وسعت میں اغواء کاروں نے اغواء کرکے تاحال لاپتہ ہے انتظامیہ رہنماء کی بازیابی میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اورشہری مکمل طورپراغواء کاروں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے کہی بھی حکومت اورضلعی انتظامیہ کارٹ نہیں ہے شرپسند عناصرجب چاہئے لوگوں کواغواء کرکے فرارہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں بیان میں کہاگیاکہ الائیڈبینک لوڑکاریزبرانچ برماہوٹل کوکسی بھی صورت میں شفٹ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سریاب کے غریب لوگوں کیلئے مسائل اورمشکلات کی طرف دھکیلنے کیلئے تمام سرکاری دفاترکومنتقلی کے بعدایک بارپھرآج مذکورہ بینک کوشفٹ کرنے کی کوشش کیاجارہاہے تاکہ سریاب کے غریب عوام کیلئے مشکلات پیداہوسکے بیان میں کہاگیاکہ سوئی سدرن گیس ریجنل ہیڈآفس کوئٹہ سینکڑوں ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے اپنے خدمات محض ہی ایمانداری اورخوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں بدقسمتی کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ 19سال گزرنے کے باوجود ان غریب ملازمین کومستقل نہیں کیاجارہاہے جس کے نتیجے میں غریب ملازمین کے مسائل اورمشکلات میں اضافہ ہورہاہے بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ ملک عنایت اللہ دہوارکوفوری طورپربازیاب کرایاجائے اورالائیڈبینک برماہوٹل لوڑکاریز برانچ کوشفٹ نہ کیاجائے اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کوفوری طورپرمستقل کیاجائے بصورت دیگران عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کیخلاف پارٹی سخت احتجاج کرنے کی حق محفوظ رکھتے ہوئے ان کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکمرانوں پرعائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :