صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ اہل سنت جماعتوں کل ملک گیریوم احتجاج منائیں گئیں

ہنگامی اجلاس میں50سے زائد جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان کی شرکت ،مشترکہ اعلامیہ

جمعرات 2 جولائی 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) شیران اسلام پاکستان صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضاپر قاتلانہ حملے کے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف خلاف شیران اسلام پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی دفتر جامعہ کریمیہ سدیدیہ میں اہل سنت کی مذہبی ،سیاسی،سماجی اور فلاحی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوئی ،اجلاس میں میں50سے زائد جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی ،اجلاس میں نظام مصطفی پارٹی ،سنی اتحاد کونسل ،جماعت اہل سنت ،انجمن طلبہ اسلام ،سنی تحریک ،پاکستان فلاح پارٹی ، جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) ،بزم جلالیہ پاکستان ،عالمی تنظیم اہل سنت ،ورلڈ امن کونسل ،جمعیت علماء پاکستان (نیازی ) ،مصطفائی تحریک ،مرکزی جمعیت علماء پاکستان ،المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ، لاثانی ٹریڈر ،عوامی تحریک ، پاکستان کونسل آف یوتھ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ، مصطفائی جسٹس فورم انٹرنیشنل ،منہاج القران ،اسلامک ریسرچ کونسل ،بز م ہمدم پاکستان ،جماعت فروغ فکر اسلام ،انجمن شعور اسلام ،ممتاز قادری لورز فورم ،انجمن نوجوانان اسلام،شیڈ فاونڈیشن،نعیمن ایسوسی ایشن ،حبیب فاونڈیشن ،ادارہ ٴبزم منزل پاکستان،سنی اتحاد کونسل یوتھ ونگ ،ادارہ الافکار پاکستان ،تحریک اسلام پاکستان ، فلاح خلق مشن، انجمن جانثاران مصطفی پاکستان ،ریاض الجنتہ ٹرسٹ کے ذمہ دارن نے شرکت کی ، ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا مکمل سیکیورٹی دی جائے ۔ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آج جمعہ المبارک کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا ۔اور جلسے جلوس ،ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے ۔ پنجاب حکومت کے اہل سنت کش اقدامات سے قومی یکجہتی کی فضاء خراب ہورہی ہے ۔اہل سنت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔اہل سنت آپریشن ضرب عضب اور”قو می ایکشن پلان “ کی بھر پور حمایت کر تے ہیں ۔

اہل سنت قاتلانہ حملوں سے گھبرانے والے نہیں ۔ صاحبزادہ حامد رضا پر حملے کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تواہل سنت کو سڑکو ں پر آنے کی کال دیں گے ۔پاکستان کی سلامتی اہل سنت کی امن پسندی اور حب الوطنی کی وجہ سے قائم ہے ، صاحبزادہ حامد رضا اہل حق کے متفقہ قائد ہیں انکے خلاف کسی بھی قسم کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔حکومت دہشت گرد ی کے خلاف جراتمندانہ جہدوجہد کرنے والے قومی رہنما صاحبزادہ حامد رضا کو سیکورٹی فراہم کرے ۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ دار ارباب اقتدار پر ہو گی ۔اجلاس میں قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ صاحبزادہ حامد رضا حملے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ٹربیونل سے کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :