لاہور میں کول پاور پوائنٹ بنانے کیخلاف زمین کی ایکوائزیشن پر حکم امتناعی جاری‘ 15جولائی تک انرجی ڈیپارٹمنٹ، اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، محکمہ ماحولیات وغیرہ سے جواب طلب
جمعرات 2 جولائی 2015 22:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور میں کول پاور پوائنٹ بنانے کیخلاف زمین کی ایکوائزیشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 15جولائی تک انرجی ڈیپارٹمنٹ، اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، محکمہ ماحولیات وغیرہ سے جواب طلب کرلیا۔دورن سماعت درخواست گذارشیخ احمد داؤد اور دیگر کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کو بتایا کہ پوری دنیا میں کوئلے چلنے والے بجلی کے پلانٹ ختم ہورہے ہیں ، مگر پاکستان میں پیسے بنانے کے لیے یہ لگائے جارہے ہیں۔
کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ جہاں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتے ہیں وہاں علاقے میں رہائشی زندگی ناپید ہوجاتی ہے 03جون کو 1188کنال5مرلہ موضع خیرہ اور موضع سلطان پورہ تحصیل شالیمار ضلع لاہور سے ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایل ڈی اے نے 13جون 2015ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس علاقے کو رہائشی علاقہ ڈکلئیر کردیا ہے اس علاقے میں کوئلے سے چلنے والا پلانٹ لاہور میں لگانے سے فضاء اور پانی آلودہ ہوجائے گا اس سے زندگیوں کو خطرہ ہوگا اور یوں آئین کے آرٹیکل 9،14،18،23 اور25 کی خلاف ورزی ہوگی حکومت پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی نے زمین ایکوائر کرنے سے قبل ماحولیاتی تجزیہ یعنیEIA نہیں کرایا جو کہ ماحولیاتی ایکٹ کے تحت ضروری ہے نہ ہی عوامی شنوائی کی گئی ہے مطلوبہ پلانٹ جوکہ شالامار باغ جو کہ قومی ورثہ ہے کے قریب ہے اور تفریحی پارک اورجلوواٹر پارک کے قریب بنایا جارہا ہے اس علاقے میں کئی ہسپتال اور سکول موجود ہیں اس لیے اس پلانٹ کو لگانے کی اجازت نہ دی جائے جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ آپ کا استحقاق کیسے متاثر ہورہا ہے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے ملک کو پانی سے بجلی پیدا کرنے والے ڈیموں کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف بجلی سستی پیدا ہوگی بلکہ زمین زرخیز ہونگی کوئلے سے چلنے والے پلانٹ ملکی زراعت کو بھی ختم کردیں گے یہ کیس مفاد عامہ کا ہے اور آئین کے نفاذ کا مسئلہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.