اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، اقبال ظفر جھگڑا
پارٹی الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لے گی اور یونین کونسلر کے امید وارں کو حتمی شکل دے گی،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)
جمعرات 2 جولائی 2015 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل سنیٹر اقبال ظفر جھگڑانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اگر جماعتی بنادوں پر ہوئے تو وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ اور پارٹی ان الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لے گی اور یونین کونسلر کے امید وارں کو حتمی شکل دے گی۔
اس کمیٹی کے کنونیر ڈاکٹر طارق فضل ، (ایم این اے) کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبر ان میں سٹی صدر راجہ عظمت جاوید، سٹی جنرل سیکرٹری ساجد عباسی، رورل صدر راجہ وقار ممتاز ،رورل جنرل سیکرٹری چوہدری توصیف، ملک ابرار احمد (ایم این اے)، انجم عتیق خان، چوھدری اشرف گجر اور سردار مہتاب احمد شامل ہیں۔(جاری ہے)
اقبال ظفر جھگڑا نے مزید کیا ہے کہ پارٹی کسی طرح کی دھڑے بندی کی اجازت نہیں دی جاے گی اور کچھ لوگ پارٹی کانام استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مفاد کے خلاف عناصر کو ہر گزر اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں اور نام نہاد گروپ بنا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش کریں۔ انھوں نے کہا کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور ہم ہر قمیت پر پارٹی اور کارکنان کے مفاد کا تحفظ کرے گے اور پارٹی امور کے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیر اعظم صاحب کی نامزد کردہ کمیٹی کو حاصل ہے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.