کراچی میں رمضان المبارک اور عید الفطر پر خوفناک دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 4دہشتگرد گرفتار ،بارود سے بھری بسیں برآمد،گرفتار دہشتگردں کے سنسنی خیز انکشافات
جمعرات 2 جولائی 2015 22:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رمضان المبارک اور عید الفطر پر خوفناک دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر دو بارودی بسیں برآمد کرلیں اور چار دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پولیس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعید آباد میں کامیاب کارروائی کر کے چار دہشتگردوں منظور احمد،محمد عمر،خالد احمد اور امان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان دہشتگردی کے لئیے دو ائیر کنڈیشنذ بسوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھر کرلارہے تھے،پولسی نے بارودی بسوں کے علاوہ ان میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھاسمگل شدہ ایرانی ڈیزل بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے،ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ اسلحہ اور بارود کراچی میں رمضان المبارک کے اجتماعات اور عید الفطر کے حوالے سے شاپنگ سینٹرز بنانے کے لئے لایا جارہا تھا،ملزمان نے بتایا کہ ان کے ساتھی مضافاتی آبادیوں میں رو پوش ہیں جو یہ بارود اور اسلحہ وصول کرنے کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 84 چھاپہ مار کارروائیوں اور6 مقابلوں کے بعد159 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں قتل کے الزام میں ملزم 1 ڈکیت دہشتگردی ایکٹ کے تحت 3ملزمان غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں11 ملزمان امتنائے ،منشیات ایکٹ کے تحت 19 ملزمان 54 مفرور ودیگر جرائم میں ملوث68 ملزمان شامل ہیں،جن کے قبضے سے13 مختلف قسم کے ہتھیار 1رائفل اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تاہم ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.