پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی،ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا

سائٹ ہیک کرنے کا مقصد کوئی نقصان پہنچانا نہیں، ہیکرز کا پیغام

جمعرات 2 جولائی 2015 22:18

بلاسپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی اور اس کے ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے ایک روز قبل افتتاح کی جانے والی چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ کو پاکستای ہیکرز نے ہیک کرکے اس کے ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ہیک کر کے اس کے ہوم پیچ کو بدل کر اس پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا جب کہ اس کے نیچے ایک پیغام بھی درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سائٹ ہیک کرنے کا مقصد کوئی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کچھ کمزور فائلز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو کسی فن کی خاطر نہیں بلکہ کسی مقصد کے تحت ہیک کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی ٹی ماہرین نے این آئی ٹی کی ویب سائٹ کو چند گھنٹے کی کوششوں کے بعد درست کرکے اسے دوبارہ کھول دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو فیصل افضل آف پاکستان نامی ہیکرز نے ہیک کیا۔

متعلقہ عنوان :