ایف آئی اے کی کارروائی، سول ایوی ایشن کی اراضی غیر قانونی طور پرشادی ہال کیلئے الاٹ کرنے پر سی اے اے کا سابق افسر گرفتار، 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 2 جولائی 2015 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سیل نے سول ایوی ایشن کے ہزاروں گز زمین غیر قانونی طور پرشادی ہال کو دینے کے الزام میں سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ افسر کو گرفتار کر کے 4 مزیدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی اے زرائع کے مطابق گرفتار ملزم (ر)ائیر کموڈورگلزار جنجوعہ،چیف ایگزیٹو آفیسر محمد رضا،سنئیر ڈائریکٹر فنانس شکور عباسی اور ایک ملزم شامل ہے، زرائع کے مطابق(ر)ائیر کموڈورگلزار جنجوعہسول ایوی ایشن ایسوسی ایشن کے کلب کے صدر کی حیثیت سے المبارک کیٹر نامی فرم کوجاگنگ کے لئے استعمال ہونے والی 19 ہزار گز زمین شادی لان کے لئے آلاٹ کردی تھی اور اس کارروائی میں ملزم کے ساتھ دیگر3 افسران بھی شریک جرم ہے،ایف آئی اے کے مطابق دیگر 3ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔