مسلمانوں کی کامیابی قرآن پاک کے قوانین کے نفاذکیلئے عملی جدوجہد میں مضمرہے،قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے مسلمان مشکلات کا شکارہیں، رمضان المبارک نیکیوں کاسیزن ہے
جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن کاختم قرآ ن پاک کی تقریب سے خطاب
جمعرات 2 جولائی 2015 22:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہمسلمانوں کی کامیابی قرآن پاک کوسمجھنے اوراس کے قوانین کے نفاذکے لئے عملی جدوجہدکرنے میں مضمرہے،قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مشکلات سے دوچارہیں، رمضان المبارک نیکیوں کاسیزن ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جولوگ رمضان کے روزے ایمان واحتساب کے ساتھ رکھیں گے ان کے سب گزشتہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے اورایسے ہی جولوگ ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں میں نوافل)تراویح وتہجد(پڑھیں گے انکے بھی سب پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔
وہ جمعرات کو یہاں صلوة تراویح میں ختم قرآ ن پاک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں جمعیت بلوچستان کے امیرمولانافیض محمد،ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی،نامورخطیب مولاناعبدالمجیدندیم شاہ،مولاناسیدعدنان کاکاخیل،جمعیت آزادکشمیرکے امیرمولاناسعیدیوسف،وفاقی وزیرالحاج محمداکرم خان درانی سمیت بڑی تعدادمیں ملک بھرسے آئے ہوئے علماء کرام اورکارکنان جمعیت موجودتھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.