راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی،22ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2015 22:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے22ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے چرس، کھلی شراب ،اسلحہ اور چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے سفیل سے 1115گرام چرس، فراق سے 1280گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے رحمن سے520گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبدالرحمن سے1260گرام چرس، سعید سے 510گرام چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رضوان سے 110گرام چرس، مظہر سے 120گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اعظم سے02بوتل شراب، پاور سے02بوتل شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے یاسین سے06بوتل شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عمران سے10لیٹر کھلی شراب، منیر سے05لیٹر کھلی شراب، اشرف سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے منیر سے01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ مورگاہ پولیس نے اعزاز سے01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے شیرباز سے01عدد پستول30بور معہ04روند،شوکت سے04عدد پستول30بور معہ32روند،تیمور سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ابراہیم سے 01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ کینٹ پولیس نے فہیم سے چوری شدہ ہنڈا سٹی کار برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :