وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان نے 96 کروڑ روپے پاکستان اسٹیل کو جاری کر دئیے،ملازمین کو مارچ اور اپریل 2015 کی 2 مہینے کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے پے سلپ جاری کر دی گئیں،ترجمان پاکستان اسٹیل
جمعرات 2 جولائی 2015 22:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان نے 96 کروڑ روپے پاکستان اسٹیل کو جاری کر دئیے۔ اس رقم سے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو مارچ اور اپریل 2015 کی 2 مہینے کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے پے سلپ جاری کر دی گئیں۔ یہ رقم وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 17جون 2015 کو منظور کی تھی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی تھی۔
علاوہ ازیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک نئے آپریشنل پلان کے تحت پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو دسمبر 2015 تک 77 فی صد کی سطح پر لایا جائے گا۔ اور دسمبر 2015 تک اوسطً پیداوار 57 فی صد ہو گی اس سلسلے میں کم سے کم فنڈ زکی درخواست وزارتِ صنعت و پیداوار اور نج کاری کمیشن کے ذریعہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جا رہی ہے فنڈ زکی رقم تنخواہ کے برابر ہی ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.