نیشنل بینک نے پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بلوچستان میں 5ارب کے قرضے جاری کردیئے، مزید15ارب کے قرضے جاری کئے جائیں گے ،ترجمان نیشنل بینک آف پاکستان کی کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ

جمعرات 2 جولائی 2015 22:46

کوئٹہ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پر ائم منسٹریو تھ بزنس لون اسکیم کے تحت بلوچستان کے پڑ ھے لکھے بے روزگار نوجوا ن مر د و خواتین کیلئے نیشنل بینک نے تقر یباََ 5ارب روپے کے قر ضے جاری کردیئے جبکہ مزید 15ارب روپے کے قرضے جاری کئے جائیں گے قرضوں کیلئے تقر یباََ 60ہزار سے زائد درخواستیں وصو ل کی جا چکی ہیں‘ بلوچستا ن کو اس کا حصہ این ایف سی ایوادڑ کے تحت مل گیا ہے اس اسکیم سے ملک کی شرح نمو میں اضافہ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں میڈیا بریفنگ کے موقع پربینک کے ترجمان سیدابن حسن نے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نبیل سید ،ریجنل ہیڈ علی محمد کاکڑ ،سرفراز جوگیزئی سمیت کوئٹہ کے سینئر ایگزیکٹو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر بینک نے نیشنل بینک وژن 2015-16کیلئے حکمت عملی کے تحت بینک کو مضبو ط اور پرافٹ میں مذید اضافہ کیساتھ ٹینکولوجی کو مذید اب ڈیٹ کر نے پر کام شروع کر دیا ۔

بلوچستا ن میں کوئٹہ اور گوادر ریجن کو مذید فعا ل کر دیا ہے ۔نیشنل بینک آف پاکستا ن نے پورے بلوچستا ن کارپوریٹ سو شل یسپور نیبلٹی(CSR)کے تحت تعلیم ،صحت ،کھیل کی سر گرمیوں سمیت دیگر مسائل خاص طورپر واٹر پلانٹ کے علاوہ انسا نی ہمددری اور ضرورت کے تحت مدد کر رہا ہے ،نیشنل بینک بلوچستا ن کے دْور دراز علاقوں میں اپنا نیٹ روک فعا ل اور قو می خد مت کے تحت اپنی تما م سروسز اور فنا نشل پروڈکٹس پیش کر رہا ہے ۔

نیشنل بینک آ ف پاکستا ن کی جانب سے کوئٹہ سیر نیہ ہوٹل میں میڈ یا بر یفنگ بمعہ افطار ڈنر سے بینک ترجما ن سید ابن حسن، SVPنیبل سعید ،ریجنل ہیڈ علی احمد کاکڑ ،سرفراز جو گیزائی سمیت کوئٹہ کے سنیئر ایگز یکٹو نے خطاب کیا ہے ۔بینک ترجمان کے مطابق بلوچستا ن کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں فراہم کی جارہی ہیں صدر بنک نے یہی اسکیم دیگر اداروں کیلئے بھی شروع کر نے کیلئے حکمت علی بنا نے اور نئے پروڈکٹ شروع کر نے کیلئے ہدایت جاری کہیں ہیں کیش اینڈ گولڈ کی اسکیم کو مذید بہتر بنا نے کیلئے بھی حکمے علی بنا ئی جاری ہے ایگر یکچر میں بھی زیادہ سے زیادہ سہو لت فراہم کی جاری ہے بجلی کے بحر ان اور اس کی طلب پور ی کرنے کے لئے 1200میگا واٹ کے پروجیکٹ میں حبیب بینک کے ساتھ ملکر 80ارب سے زائد رقم کی سر مایہ کاری کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے،تا کہ نہ صر ف بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکے بلکہ اس سے صنعتوں کی ضرورت پوری کر نے کے ساتھ روز گار کے مواقع بھی پید اہو سکیں۔

ایک سوال کے جو اب میں ترجما ن نے کہاکہ لو ن میرٹ اور قا نو ن اور اسکے تما م تقا ضے پورے کرکے دیئے جاتے ہیں اسکی مثا ل وزیر اعطم یوتھ لون بز نس اسکیم ہے جس میں وزارت خزانہ ،اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے تما م قوائد و ضوابط بنا ئے گئے ان ہی رولز کے تحت دیئے جا رہے ہیں۔نیشنل بینک تما م سرکاری اور غیر سر کاری اداروں کو اربوں روپے کے لون تما م قانونی نقاضوں کوپوار کرکے ہی جاری کر تا ہے اسلامک بینکنگ میں مارکیٹ سے ایک بینک خرید نے کی کو شیں کی جاری ہے تا کہ نیشنل بینک اسلا مک بینکنگ مکمل طور پر نیشنل بینک کی سبسیڈ دی کے طورپر کام کر ے کسٹمر ز کواے ٹی ایم میں حائل مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوراس ضمن میں 24گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے نیشنل بینک قو می خد مت میں ای پینمٹ کے تحت اربوں روپے وصو ل کر رہا ہے اب پینشزز بغیر لائن اور پریشا نی کے بغیر اپنی پنیشن وصو ل کرسکتے ہیں14لاکھ پنشنسز ز کو سسٹم میں اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے پینشنر نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھول کر کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم وصول کرسکتا ہے۔