وزیراعلی پنجاب دعوت پر کیوبا کی وزات صحت کا دورکنی وفد لاہور پہنچ گیا، مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے ملاقات
پرائمری ہیلتھ کو بہتر بنانے میں کیوباکے تجربہ سے استفادہ کریں گے، خواجہ سلمان رفیق
جمعرات 2 جولائی 2015 22:47
لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف کی دعوت پروزارت صحت کیوبا کا 2 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ وفد نے جمعرات کے دن سول سیکرٹریٹ میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی۔ سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ(PSPU)کے ڈائریکٹر علی بہادر قاضی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ برائے مربوط پروگرام مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ اور ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں بھی موجود تھے۔
کیوبا کے وفد میں اکٹر ہرنین(Dr. Harnain) اور ہیلتھ ایڈوائزرڈاکٹر ڈی آلڈو(Dr. De Aldo) شامل ہیں۔کیوبن وزارت صحت کے وفد نے اپنے ملک کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کیوبا کے ہیلتھ سسٹم کو دنیا کا بہترین ہیلتھ ڈلیوری سسٹم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور پنجاب گورنمنٹ صوبے کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی خامیوں کو دور کرنا اور متحرک و موثر ہیلتھ کیئر سسٹم بنانا چاہتی ہے تاکہ مریضوں کو نا صرف علاج معالجہ کی سہولیات بہم میسر آ سکیں بلکہ بیماریوں کی روک تھام(Prevention) اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام EPI کو موثر بنا کر بچوں کی شرح اموات کوکنٹرول اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کو مضبوط بنا کر دوران زچگی ماں اور نومولود کی شرح اموات پر قابو پایا جا سکے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کیوبانے اپنے ہیلتھ سسٹم کو بہت موثر اور فعال بنایا ہے جس کی وجہ سے کیوبا کے ہیلتھ انڈیکٹرز قابل رشک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کا وفد پنجاب کے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو بہتربنانے کے لئے جو سفارشات پیش کرے گا ان سے استفادہ کیا جائے گا۔ کیوبا کاوفد جمعہ کے دن وزیراعلی محمد شہبازشریف سے بھی ملاقات کرے گا اور وزیراعلی کے ساتھ پنجاب کے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.