امریکی حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر اعجاز اے ممتاز

دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے، ایرک مارٹینی لاہور چیمبر میں یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ایرک مارٹینی سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 22:49

لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرے۔ وہ لاہور چیمبر میں یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ایرک مارٹینی سے گفتگو کررہے تھے۔ میٹنگ کے دوران پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی، پاکستان میں توانائی کا بحران، اور امریکی سرمایہ کاری سمیت دیگر بہت سے موضوعات زیر بحث آئے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں توانائی کا بحران حل کرنے میں مدد کرے۔امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے انرجی سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرتا ہے تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان کی امریکہ کو برآمدات ابھی چار ارب ڈالر کی سطح کو نہیں چھوپائیں حالانکہ پاکستان امریکہ کو پانچ سے چھ ارب ڈالر کی برآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے لیے امریکہ پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈی تک ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرے جس سے پاکستان کے بہت سے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ بھی پاکستان کی امریکہ کو برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ایرک مارٹینی نے لاہور چیمبر کے صدر کو یقین دہانی کرائی کے وہ دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :