گوجرانوالہ ٹرین حادثہ افسوسناک ہے ،پل انگریز دور کے تعمیر شدہ اور انتہائی خطرناک ہیں، سروے کرایا جائے، تخریب کاری کے خدشے کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں
سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار یعقوب ناصرکی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 22:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے کے پل انگریز دور کے تعمیر شدہ اور انتہائی خطرناک ہیں، ان کا سروے کرایا جائے، ہم اب تک اپنے پلوں کے نظام کو جدید نہیں بنا سکے، خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے میں تخریب کاری کے جس خدشے کا اظہار کیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار یعقوب ناصر نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پلوں کے نظام کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی وزیر ریلوے رہ چکا ہوں اور مجھے اس وقت بتایا گیا کہ یہ پل انگریز دور کے اور 100سال پہلے کے تعمیر شدہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک ہیں، بعض پل 100سال قبل بنے تو بعض 1940 کی دہائی میں بنے، اب یہ انتہائی خستہ ہو چکے ہیں اور بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ان پلوں اور ان کے اوپر ریلوے پٹڑیوں کا سروے ہونا چاہیے تا کہ مسافروں کو جانی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یعقوب ناصر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم پلوں کے اس نظام کو اپ ڈیٹ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں تخریب کاری کے پہلو کو بھی دیکھنا چاہیے اور اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جو کہا ہے اس حوالے سے بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.