بہاول نگر ،رشتہ نہ دینے کی پاداش میں خاتون کا ناک کاٹنے کے مقدمہ میں ملزم کو دس سال قید اور دیت کی رقم ادا کرنے کاحکم

جمعرات 2 جولائی 2015 23:45

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 جولائی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رشتہ نہ دینے کی پاداش میں خاتون کا ناک کاٹنے کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو دس سال قید بامشقت اور 21,74,577روپے دیت کی رقم ادا کرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر مسرور انور نے چک ہوتیانہ کے مشہور مقدمہ قتل جس میں ملزم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پرخاتون فریدہ بشیر کے گھر داخل ہو کر اس کا ناک کاٹ ڈالا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم جمشید محبوب کو دس سال قید با مشقت کی سزااور 21,74,577 روپے دیت ادا کرنے کاحکم دیا عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دس سال جیل میں رکھا جائے گا جبکہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں مجرم کو دس سال قیداور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کومزید چھہ ماہ قید بھگتنی ہو گی