سپین کے شہرہ آفاق کھلاڑی رافیل نڈال ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں ہی باہر

جمعہ 3 جولائی 2015 11:25

سپین کے شہرہ آفاق کھلاڑی رافیل نڈال ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)لندن میں جاری ومبلڈن گرینڈ سلام ٹینس مقابلے میں دو بار ٹورنامنٹ جیتنے والے سپین کے رافیل ندال دوسرے ہی راوٴنڈ میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی کے کوالیفائر کھلاڑی ڈسٹن براوٴن نے 7-5 3-6 6-4 6-4 سے شکست دی۔30سالہ ڈسٹن براوٴن نے رواں سال پہلی بار کسی بڑے ٹونارمنٹ میں لگاتار دو میچ جیتے ہیں اور عالمی درجہ بندی میں 102 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

رافیل نڈال مسلسل چوتھی بار ومبلڈن ٹورنامنٹ کے ابتدائی راوٴنڈز میں مقابلے سے باہر ہو گئے وہ اس سے پہلے 2008 اور 2010 میں ومبلڈن جیت چکے ہیں۔14گرینڈ سلام ٹونامنٹ جیتنے والے رافیل کو ہر بار اس کھلاڑی نے شکست دی جو عالمی رینکنگ میں پہلے سو کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

شکست کے بعد رافیل نڈال نے کہاکہ میں اس درجے تک واپس آنے کیلئے محنت کرتا رہوں گا تاہم اگر یہ ممکن نہیں ہوتا تو میں نے یہاں پانچ فائنل کھیلے ہیں اور دو بار ٹرافی واپس وطن لے کر گیا ہوں اور یہ برا نہیں ہے۔

انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختتام نہیں ہے یہ میرے لیے افسوس کا لمحہ ہے تاہم زندگی ختم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میرا کھیل اور مجھے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہو گیڈسٹن براوٴن نے بتایا کہ آپ کو اس ( رافیل) کے خلاف اے کلاس گیم کھیلنا ہوتی ہے میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں بار ان سے گھاس پر کھیلا اور کسی دوسرے کورٹ میں ان سے نہیں کھیلنا چاہوں گا، میرے کھیل کی وجہ سے وہ اپنی گیم نہیں کھیل سکے اور وہ اپنے ردھم میں نہیں آ سکے۔ڈسٹن براوٴن کا مقابلہ اب اتوار کوعالمی نمبر 22 وکٹر ٹروچکی سے ہو گا۔

سپین کے شہرہ آفاق کھلاڑی رافیل نڈال ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ ..