کوپا امریکہ فٹ بال کپ ، چلی اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل ہفتے کو کھیلا جائیگا

جمعہ 3 جولائی 2015 11:25

کوپا امریکہ فٹ بال کپ ، چلی اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل ہفتے کو کھیلا ..

سان تیا گو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چلی اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کوپا امریکہ فٹ بال کپ 2015ء کا فائنل 4 جولائی کو سان تیاگو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چلی کی ٹیم نے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پیرو کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے شکست دیکر 28 سال کے بعد فائنل کے لیے کوالفائی کیا تھاایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹائن اور پیرا گوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے بآسانی پیرا گوئے کو 6-1 گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ اور فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ تیسری پوزیشن کے لیے میچ پیرو اور پیرا گوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کے چیمیپئن کا فیصلہ چلی اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان اسی روز کو ہوگا