تیسرا ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے 1وکٹ کھو کر 85رنزبنا لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2015 11:35

تیسرا ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے 1وکٹ کھو کر 85رنزبنا لیے

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3 جولائی۔2015ء) پالی کیلے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 1 وکٹ کے نقصان پر رنز بنا لیے ہیں۔ پالی کیلے انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں سری لنکن اوپنرز نے دفاعی انداز اپنا یا تاہم 15کے مجموعی سکور پر کوشل سلوا 9رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں جکڑے گئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے اپل تھرنگا نے کارونارتنے کے ساتھ مل کر پاکستان کو کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ لینے سے محروم رکھا اور سری لنکا نے 1وکٹ کھو کر 85رنز بنا لیے۔

(جاری ہے)

تھرنگا 39اور کارونارتنے 34رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستا ن کی جانب سے واحد کامیاب باؤلر راحت علی رہے۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں تیسرے ٹیسٹ کے لئے 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر کی جگہ شان مسعود، عمران خان، احسان عادل اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔