محکمہ موسمیات کی اگلے دو روز کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
جمعہ 3 جولائی 2015 11:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، قلات، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔(جاری ہے)
اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے شمالی علاقوں (گلگت بلتستان) میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سرگودھا، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور دادو میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں63 ملی میٹر جبکہ دادو 22، لاہور(سٹی)20، مری17، لاہور(ائیر پورٹ)02، اسلام آباد، منگلا01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین 44، تربت، دادو 43، موہنجوداڑو، شہید بینظیرآباد، سبی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.