شیخوپورہ ،لاہور روڈ پر پولیس مقابلے میں تین ڈاکومارے گئے ، دو فرار

جمعہ 3 جولائی 2015 11:47

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) شیخوپورہ لاہور روڈ پر پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قلعہ ستار شاہ کے قریب بستی نبی پور کے قریب ڈاکو گھات لگائے بیٹھے تھے کہ پٹرولنگ پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ڈاکوٴوں کوہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ڈاکووٴں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہو ا۔ پولیس کا کہنا ہے مفرور ملزموں کا تعاقب جاری ہے جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔