35 سالہ شخص کی 6 سالہ بچی سے شادی
فیضان ہاشمی جمعہ 3 جولائی 2015 11:53
راجھستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی2015ء)35 سالہ کونسلر کی 6 سالہ بچی سے شادی کی تصویریں انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہو رہی ہیں۔ 35 سالہ رتن لال جٹ راجھستان کی گنگرار ویلیج کونسل کا منتخب ممبر ہے۔23 جون کو رتن لال جٹ نے گاؤں کے مندر میں شادی کی خفیہ تقریب رچائی اور 5 گواہوں کے سامنے 6 سالہ لڑکی سے شادی کر لی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شادی رشتے کرانے والی مقامی عورت جامنی بائی نے کرائی ہے، جو پیسے لے کر اس طرح کی شادی کرانے کے لیے بدنام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رتن لال کے بیان کے مطابق اس نے یہ شادی ناتا پراتھا رسم کے تحت کی ہے۔ اس قدیم مقامی رسم میں شادی شدہ مرد کسی شادی شدہ عورت سے پیسے دے کر تعلقات قائم کر سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ دونوں شادی کر لیتے ہیں۔اب رتن لال غیر شادی شدہ تھا تو اس نے رسم نبھانے کے لیے 6 سالہ لڑکی سے شادی کر لی۔(جاری ہے)
رتن لال نے لڑکی کے گھر والوں کو رقم بھی دی تھی، جس کے بعد اس نے اپنے سے 29 سالہ بڑے شخص سے شادی کر لی۔
اب وہ لڑکی واپس اپنے گھر میں رہ سکتی ہے۔ پولیس نے رتن لال جٹ کو سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی تصاویر دیکھ کر تلاش کیا اور اسے 2006 کے بچوں سے شادی نہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس شادی کرانے والی جامنی بائی اور پانچوں گواہوں کی تلاش میں بھی ہے جنہوں نے یہ شادی کرائی۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.