بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت ، اسٹیٹ بینک نے مزید821 ارب روپے75کروڑروپے7دن کے لیے فراہم کر دیئے

جمعہ 3 جولائی 2015 12:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت کا تسلسل جاری ہے جمعہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے 821ارب روپے79کروڑروپے6.5فیصدشرح سودپر7دن کے لیے فراہم کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی کی گئی ،ا سٹیٹ بنک نے359 ارب روپے90کروڑروپے کی فراہمی7 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر کی ۔جس پر 6.50فیصدشرح سودطے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :