عید الفطر پر میری اردو فلم ”ہلہ گلہ “شائقین فلم کیلئے تحفہ ثابت ہوگی ‘ جاوید شیخ

جمعہ 3 جولائی 2015 12:15

عید الفطر پر میری اردو فلم ”ہلہ گلہ “شائقین فلم کیلئے تحفہ ثابت ہوگی ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی میری اردوفلم ”ہلہ گلہ “شائقین فلم کیلئے تحفہ ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ میری فلم ” ہلہ گلہ “ ضروردیکھیں ،میں نے اس فلم میں زندگی کا یادگار کردار ادا کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ دور حاضر میں بنائی جانے والی فلمیں انتہائی معیاری اور انٹر نیشنل معیار کی ہیں ،اچھی اور با مقصدفلم جب بھی بنائی جاتی ہے تووہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے ۔