اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے حکام کی ملاقات، دوبارہ تفتیش کا عمل شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 12:16

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : ایف آئی اے حکام نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے دوبارہ ملاقاتیں شروع کر دی ہیں .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان خالد، محسن اور معظم علی سے ملاقات جاری ہے. ایف سی کوئٹہ نے ملزمان سے کی گئی ابتدائی تفتیش کی رپورٹ ایف آئی اے حکام کو بھجوا دی ہے . ملزمان سے رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں دوبارہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.