اسلام آباد : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے لیے قائم کی گئی انکوائری کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 12:31

اسلام آباد : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے لیے قائم کی گئی انکوائری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : جوڈیشل کمیشن میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق تمام فریقین نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں. تفصیلات کے مطابق 2013 ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے تشکیل دی گئی انکوائری کمیشن میں تمام فریقین نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں.

(جاری ہے)

جبکہ انکوائری کمیشن نے دلائل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. متوقع طور پر انکوائری کمیشن کی جانب سے انتخابی دھاندلی کا فیصلہ 5 روز میں سنا دیا جائے گا. یاد رہے کہ انکوائری کمیشن کے 86 دنوں میں 39 اجلاس ہوئے. دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کا کہنا تھا کہ اب آپ سب چھٹیاں منائیں اب کمیشن اپنا کام کرے گی.

متعلقہ عنوان :