ترک وزیر خارجہ کا یونانی ہم منصب کو فون،یونان کی اقتصادی صورتحال،باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 3 جولائی 2015 12:37

انقرہ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کے اور یونانی ہم منصب نکوس کوتزائس کے درمیان گفتگو میں دوطرفہ باہمی امور سمیت خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک زیر خارجہ نے یونانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یونان کی اقتصادی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔