فلپائن ، بحری جہاز کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے

جمعہ 3 جولائی 2015 12:39

منیلا ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) فلپائن میں بحری جہاز کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز فلپائن میں ڈوبنے والے بحری جہاز حادثے میں 4مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم امدادی کاموں میں شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے اور ابھی تک مزید 11افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فلپائن میں ایک بحری جہاز ڈوب گیا تھا جہاز میں تقریباً 181کے قریب مسافر موجود تھے جن میں سے 134افراد کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا تھا ۔