جنوبی کوریا ، کیمیکل فیکٹری میں ٹینکی پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ،دو لاپتہ ہوگئے

جمعہ 3 جولائی 2015 12:39

سیول ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا کی کیمیکل فیکٹری میں ٹینکی پھٹنے کے باعث 4افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ السن کے صنعتی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں فاضل مادے اور پانی کی ٹینکی دوران کام پھٹنے کے باعث 4مزدور ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مزدور ٹینکی کو ویلڈ کر رہے تھے اور ٹینکی میں فاضل مادوں اور گیس کے دباؤ کے باعث دھماکہ ہوا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔