ہانگ کانگ ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندی

جمعہ 3 جولائی 2015 12:42

ہانگ کانگ ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ہانگ کانگ ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران 0.23فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 59.54پوائنٹس کے اضافے سے 26222.77پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 81.738ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 0.44فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225انڈیکس 91.25پوائنٹس کی کمی سے 20431.25پوائنٹ ٹاپکس انڈیکس 0.13فیصد یا 2.11پوائنٹس کی گراوٹ سے 1646.13پوائنٹس ہوگیا جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج 7فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 7.13فیصد یا 278.96پوائنٹس کی کمی سے 3633.81پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 6.96فیصد یا 154.26 پوائنٹس کی کمی سے 2061.55پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔