ایشین مارکیٹ میں ڈالر دباؤ کا شکار

جمعہ 3 جولائی 2015 12:42

ٹوکیو ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ایشین کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر دباؤ کا شکار رہا جس کی وجہ روز گار کی فراہمی کے بارے میں امریکی رپورٹ کا اجراء ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 123.54ین فی ڈالر کے مقابلے میں 123.05ین فی ڈالر ہوگئی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ 1.1094ڈالر فی یورو اور 136.51ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 1.1086ڈالر فی یورو اور 136.43ین فی یورو تھی۔