قومی جوڈو چیمپئن شپ اگست میں ہوگی

جمعہ 3 جولائی 2015 12:42

قومی جوڈو چیمپئن شپ اگست میں ہوگی

اسلام آباد ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ لاہور یا ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔