اداکارہ نگار چوہدری نے اداکاری کے بعد بیوٹی سلون کے شعبہ میں بھی قدم رکھ لیا

جمعہ 3 جولائی 2015 13:11

اداکارہ نگار چوہدری نے اداکاری کے بعد بیوٹی سلون کے شعبہ میں بھی قدم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اداکارہ نگار چوہدری نے اداکاری کے بعد بیوٹی سلون کے شعبہ میں بھی قدم رکھ لیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بیوٹی سلون کیلئے جگہ کا انتخاب شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگار چوہدری نے پہلے مر حلے میں جوہر ٹاؤن میں اپنا بیوٹی سلون بنایا ہے جسکے بعد وہ فیصل آباد ‘روالپنڈی ‘گجرات اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بیوٹی سلون بنانے کا پر وگرام بنا رہی ہے اور امکان ہے کہ وہ عید کے بعد سے نئے بیوٹی سلون بنانے کا باقاعدہ آغاز کر یں گی ۔